ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسی کو بھی بالغ افراد کی شادی شدہ زندگی میں مداخلت کا حق نہیں:کورٹ

کسی کو بھی بالغ افراد کی شادی شدہ زندگی میں مداخلت کا حق نہیں:کورٹ

Sat, 09 Jan 2021 11:09:33    S.O. News Service

پریاگراج،9؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) الہ آباد ہائی کورٹ نے لو جہاد سے متعلق معاملے پر ایک اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے مسلم نوجوان سے شادی کرنے والی لڑکی کے نام3 لاکھ کی ایف ڈی(مالی گیارنٹی) کرانے کی ہدایت دی ہے۔

عدالت نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کنبے سمیت کسی کو بھی بالغ افراد کی شادی شدہ زندگی میں غیرضروری مداخلت کا حق نہیں ہے، اگر چاہیں تو کنبہ کے افراد معاشرتی تعلقات ختم کرسکتے ہیں۔ بیٹے یا بیٹی کی زندگی میں مداخلت کرنے یا ان کو مار پیٹ اور دھمکیاں دینے کا کوئی حق نہیں ہے، محض دکھاوے کیلئے ہراساں کرنے کا رواج ملک اور معاشرے پر ایک داغ کی طرح ہے۔ اسی دوران عدالت نے کہا کہ ہرایک کو اپنی پسند کے نوجوان اور خاتون کے ساتھ رہنے کا حق ہے۔


Share: